بھارتی فوج نے سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا


سری نگر: بھارتی فوج نے سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔بھارتی فوج نے ہفتے کو دو نوجوانوں کو ضلع سرینگر کے علاقے زکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔ سری نگر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیاہے ۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند تھے ۔ مارے جانے والے ایک نوجوان کی شناخت اخلاق حجام کے طور پر ہوئی ہے ۔