اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے ملک کی ترقی اور نموکے عمل کو آگے بڑھانے میں سرکاری اورنجی شعبہ کی شراکت داری کو اہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نجی شعبے کو اس عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے، حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے اوراس ضمن میں کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے۔
یہ بات انہوں نے گلوبل کنسلٹنگ فرم کارنے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایگزیکٹو نائب صدر اوشیانا اینڈ ساتھ ایشیا پارکو مہمت سیلپوگلو کی قیادت میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کارنے کے وفد نے سرکاری ملکیتی اداروں کی تنظیم نو کے لئے ایس آئی ایف سی پروگرام کے تحت جاری مصروفیات اوراپنی کارگردگی اورطریقہ کارکے حوالہ سے وزیرخزانہ کوآگاہ کیا ۔انہوں نے وزیر خزانہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ اپنی مصروفیات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اوربتایاکہ کہ تنظیم نو کے حوالہ سے اداروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وفد نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کے حوالہ سے بھی وزیرخزانہ کوتفصیلات فراہم کیں۔وزیرخزانہ نے نے کارنے کی جانب سے فراہم کردہ گرانقدر تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی ترقی اورنموکے عمل کو کو آگے بڑھانے میں سرکاری اورنجی شعبہ کی شراکت داری کو اہم قراردیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کو اس عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری ادارو کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا۔ اجلاس میں قومی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے پر مشترکہ توجہ دینے سرکاری شعبے کی تنظیم نو اور وسیع تر نجکاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کارنے اورپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے دونوں کے عزم پر زور دیا گیا۔دریں اثنا وزیرخزانہ سے ایگزیکٹو نائب صدر اوشیانا اینڈ ساتھ ایشیا پارکو مہمت سیلپوگلو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گنور گروپ کے سی ای او اور شریک بانی پاکستان کے تیل کے شعبے میں اہم سرمایہ کار تورب جورن ٹورنکوسٹ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پارکو اور گنور گروپ کے نمائندوں نے پاکستان میں اپنے موجودہ منصوبوں اور سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ملک کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرخزانہ نے توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی نجکاری کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے اوراس ضمن میں کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے ۔وزیرخزانہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وفد کی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا