بھارت کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار


 اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا  ہے کہ بھارت کا 5 آگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے،

یوم استحصال کے موقع پر یوم استحصال ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ککہ بھارت کا کوئی بھی فیصلہ کشمیر کو لے کر وہ قابل قبول نہیں، شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت اس وقت کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے دنیا میں، ہم نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اسی طرح ہم نے غزہ کے لیے بھی آواز اٹھائی، بھارت اگر جمہوریت کا دعوے دار ہے تو کشمیر میں رائے شماری کروائے، بھارت کشمیر کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے تاکہ غیر مقامی لوگ وہاں پراپرٹی خریدیں، وہاں رہائش اختیار کریں، اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں۔

اسحق ڈار نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ کشمیروں کو آزادی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے دین کو آزادی کے ساتھ اپنا سکیں، کشمیر ایک دن پاکستان میں شامل ہوگا اور پاکستان کا حصہ ہوگا۔، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ  بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے تاکہ غیر مقامی لوگ وہاں پراپرٹی خریدیں، وہاں رہائش اختیار کریں، اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں، ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیرکی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ کشمیروں کو آزادی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے دین کو آزادی کے ساتھ اپنا سکیں، کشمیر ایک دن پاکستان میں شامل ہوگا اور پاکستان کا حصہ ہوگا۔

وزیر امور کشمیر امیر مقام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج آپ نے ثابت کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ زندہ رہے گا، اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ میں اس ریلی میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم بیدار ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ،مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں تاکہ بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی اس سلسلے میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ،5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی بھارت کشمیریوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے ،ان پر بدترین تشدد کر رہا ہے اور انہیں اپنی ہی زمینوں سے بے دخل کر رہا ہے ۔انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور حراست میں رکھا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس نے یوم استحصال ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ہمارا ہے ہم پاکستانی ہیں، کشمیریوں کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ قابل قبول نہیں، جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے یہ جدوجہد جاری رہے گی، کشمیری بھارت سے آزادی لے کر رہیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ 5 اگست دوہزار انیس کا بھارتی اقدام ہر کشمیری اور پاکستانی نے مسترد کیا ہے ،کشمیرہوں کا کہنا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری اور پاکستانی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق رائے شماری کروائے ،پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب ہیں ،شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن کشمیر ہے ،2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ،بھارت نے  کرفیو لگا کر کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھا ہو ہے ان کر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونئیر غلام محمد صفی نے کہا ک آج پاکستان و آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کر رہا ہے ،بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہہ رگ جموں وکشمیر ہے ،یہ کبھی بھارت کا حصہ نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ،اج کے دن بھارتی اقدام کی مذمت کا دن ہے ،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتا انشااللہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔