بھارت کامقبوضہ کشمیرمیں فوج کی مزیددو بٹالینز تعینات کرنے کا فیصلہ


سرینگر:مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار کرنے کی غرض سے ہراساں اور خوف زدہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کی آسام رائفلزکی دو بٹالینز جموں وکشمیر میں تعینات کررہی ہے ۔

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے1500 اہلکاروں کومقبوضہ کشمیرمیں تعینات کیاجارہا ہے جبکہ ان کی جگہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیاجائیگا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔ انہیں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مکمل طورپر آگاہ کیاگیاتھا ۔

اجلاس میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔