سری نگر: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری بھارت کی بالادستی اور جموں و کشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کرتے۔
تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغام میں قید رہنما نے 5 اگست 2019 کے بھارتی حکومت کے اقدام کو بھارتی سامراجیت کی بدترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے کہا، “جموں و کشمیر کی قومی حیثیت کو ختم کرنا اور اس کی حیثیت کو ایک یونین ٹیریٹری تک محدود کرنا ہماری شناخت پر ایک ذلت آمیز حملہ تھا”۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی تھی جو قابض ریاست کو کسی یکطرفہ فیصلے سے باز رکھتی ہیں۔کشمیر کی جاری جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے
ڈی ایف پی کے بانی نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اس کی بربریت اور ظالمانہ دبا کشمیریوں کو ان کے آزادی کے پسندیدہ مقصد کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کی سامراجی موجودگی کشمیر سے ختم ہو جائے گی اور یہ خطہ بھارتی غلامی سے آزاد ہو جائے گا