چارسدہ (صباح نیوز)چارسدہ پولیس وین سے فرار خطرناک قیدی کے واقعہ میں ملوث 10 پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف کر دئیے گئے ۔
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ مسعود احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری کا حکم جاری کیا تھا،انکوائری کمیٹی کی فیصلے کی مطابق واقعہ میں نامزد پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی،واقعہ 13 جون 2024 کوتھانہ شیخ ملتون کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب مختلف عدالتوں میں پیشی کے بعد قیدیوں کو جیل منتقل کیا جا رہاتھا تو ملزم ولی محمد جیل وین سے فرار ہوا،ملزم ولی محمد قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں خطرناک اشتہاری تھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مسعود احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا،پولیس ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔