دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،اسد قیصر


مردان (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما  اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مردان میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی ہے، اعظم نذیر تارڑ جس قسم کی قانون سازی کر رہے ہیں اس سے سپرمیسی آف لا متاثر ہو رہا ہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف 5 اگست کو نکلیں گے۔

اسد قیصر  نے کہاک  کہ آئی پی پیز کے ایگریمنٹ والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی انتہائی ضروری ہے، موجودہ اسمبلی جو قانون سازی کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ  شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں