کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے مہنگی بجلی،ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف لیاقت باغ پنڈی میں جاری دھرنے میں سنگرار ضلع سکھر کی معصوم بچی پریاکماری کے تین سال سے اغوا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پریاکماری کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ تین سالوں سے لاپتہ بچی کے گھرمیں قیامت برپا ہے ،والدین اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے مگر تین سال گذرنے کے باوجود حکومت پریاکماری کو بازیاب نہیں کرواسکی،عملی طور پر سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی سرپرستی میں ڈاکو راج نافذ ہے جہاں کسی بھی شہری کی جان اور مال محفوظ نہیں۔ اس موقع پر اقلیتی ونگ کے رہنما سردار رام سنگھ،سردار زبیر سولنگی، کشمور کے امیر افضل عطا کلوڑ اور جماعت اسلامی سکھر کے رہنماء عبدالحلیم تنیو نے بھی خطاب کیا۔#
Load/Hide Comments