مردان کے رہائشی بچے افغانستان سے بازیاب، پاکستان منتقل ، والدین کے حوالے


مردان (صباح نیوز)افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ تخت بھائی سے 5 سالہ موسیٰ کو افغان کرایہ دارنے اغوا کر کے افغانستان منتقل کیا تھا۔ کارروائی میں تخت بھائی کی رہائشی 12 سالہ بچی سعدیہ بھی برآمد ہوئی، سعدیہ ایک ہفتے قبل ساڑو شاہ سے اغوا ہوئی تھی۔افغان اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دونوں بچے افغانستان کے صوبہ خوست سے بازیاب کر لئے  گئے، پولیس کے مطابق بچے کو علاقے میں مقیم افغان کرایہ دار نے اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا تھا، بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔