ورجینیا — ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق پر ایک بڑا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی 1951 کی قرارداد 90، 24 جنوری 1957 کی قرار 122 ، 21 فروری 1957 کی قرار داد 123اور 6 2 دسمبر 1957 کی6 12 کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ریاست جموں و کشمیر کی متنازعہ نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے منع کرتی ہیں۔
ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا اظہار ورجینیا میں سردار آفتاب روشن خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی انتظامیہ کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیری اور کشمیریوں کے دوست اور حامی تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔