کرم (صباح نیوز)ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 37 زخمی افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔فائرنگ سے اب تک مجموعی طور پر 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق دو طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،علاقہ بالش خیل پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ نے کہا کہ فائربندی کے لئے کوشش جاری ہے اور فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔