راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پرجنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت کے لیے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہئے۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا۔