مردان،فائرنگ سے ایک شخص اور  اسکی 2بیویاں قتل


مردان(صباح نیوز)مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی دو بیویوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔