پنجاب حکومت کا 9،10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طو پر معطل کرنیکا فیصلہ

لاہور (صباح نیوز)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 9  اور  10 محرم کو  موبائل فون  سروس جزوی طو پر معطل کی جائیگی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  نے ایک بیان میں کہا ہیکہ  پنجاب کے کسی شہر میں 9 اور  10 محرم کو  موبائل  فون سروس مکمل معطل نہیں کی جائیگی۔ موبائل فون سروس جلوس اور  مجالس والے علاقوں میں معطل کرنیکی سفارش کی ہے۔ترجمان کے مطابق 9 اور  10 محرم کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ترجمان کا کہنا ہیکہ حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔