شہری پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، ڈریپ کا انتباہ


اسلام آباد(صباح نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)نے شہریوں کو خبرادار کیا ہے کہ ملک میں کمی کے باعث پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ کرنے سے گریز کریں۔

ڈریپ کے مطابق پیراسیٹامول کی دستیابی معمول سے زیادہ مانگ کے باعث دبا ئومیں ہے، ادوایات کے خام مال کی فراہمی میں بین الاقوامی رکاوٹ بھی اس کا باعث ہے، رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ کی پیداوار میں 13 فیصد اضافے کے باوجود دستیابی معمول سے کم ہے۔

ڈریپ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ صارفین گھروں پر ادویات کو زیادہ ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، ڈریپ نے مشکل وقت میں ادویات ذخیرہ کرنے والوں کو خبردار بھی کیا، کہا گیا ہے کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی قابل سزا جرم ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔