مکہ مکرمہ (صباح نیوز) معروف قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ،شاہین آفریدی کی جانب سے حال ہی میں ایکس پر مکہ مکرمہ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں میڈیا پر کھلاڑی کے ہاں بچے کی ولادت کی خبر کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔تاہم اب شاہین کی جانب سے ایکس پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ، جس میں شاہین شاہ آفریدی ا حرام پہنے خانہ کعبہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کھلاڑی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ۔ساتھ ہی کھلاڑی نے کہا کہ الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔