کراچی (صباح نیوز) مہنگی بجلی، کمرتوڑ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں اتوار کو آج کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق احتجاجی مظاہروں و دھرنوں سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اور ضلعی رہنما خطاب کریں گے۔ جیکب آباد میں دوپہر 12 بجے پریس کلب پر دھرنا دیاجائے گا مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو، ضلعی امیر دیدارِ علی لاشاری جبکہ ٹھٹھہ میں سہ پہر 3 بجے پریس کلب پر عبداللہ آدم گندرو کی زیرقیادت دھرنا دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments