نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلی سطح اجلاس پیر کو مری میں طلب کر لیا

 اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مری میں اعلی سطح اجلاس طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو مری میں بلا لیا ہے،

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھی مری طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر ارکان شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی ارکان کو بریفنگ دے گی۔