اسکردو: پاک فوج نے سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرلیا

سکردو(صباح نیوز)پاک فوج نے پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوہ پیما سلمہ مسعود ایک روز پہلے براڈ پیک کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئیں تھیں، مہم جوئی کے دوران طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی۔

ڈچ کوہ پیما کو بھی دوران مہم سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جس پر پاک آرمی کو علاقے سے نکالنے کی درخواست کی۔ پاکستان آرمی نے انخلا کیلئے درخواست موصول ہونے پر دونوں کوہ پیماں بزریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا۔دونوں کوہ پیماوں کو آرمی  ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دیا گیا۔ دونوں کوہ پیماوں نے فوری ایکشن لیکر بروقت ریسکیو کرنے پر پاک آرمی سے اظہار تشکر کیا۔۔