اسلا م آباد(صباح نیوز)لیگی رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق بھی بجلی کے بلوں میں اضافے پر بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے بِلوں کی ادائیگی نچلے و متوسط طبقے کی قوت برداشت سے پوری طرح باہر ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنی ایک پوسٹ میں سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس روگ بن چکا ہے، لوگ پریشان حال ہیں، اسکا حل نکالنا پڑے گا۔معاشی بحالی اور غربت میں کمی کیلئے وزیراعظم اورانکی ٹیم کی شبانہ روز کوششیں را ئیگاںنہیں جانی چاہئیں ۔