بجلی صارفین کے موجودہ بلز کو ختم کر کے نئے بلز جاری کیے جائیں،لیاقت بلوچ


لاہور(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لیسکو سمیت دیگر بجلی ترسیل کمپنیوں کے اہلکاروں کی جانب سے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو اضافی یونٹس اضافی بل بھیجے گئے جو کہ ظلم پر ظلم ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ نے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے تو یہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے ااور حکومت فی الفور بجلی صارفین کے بلز میں اضافی یونٹس، اوور بلنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے اور صارفین کو حقیقی صرف شدہ یونٹس کے مطابق نئے بلز جاری کیے جائیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ لیاقت بلوچ نے کہا بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے ،ٹیکس میں اضافے کیخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخ ساز دھرنا ہو گا۔عوام،تاجر،صنعتکار،کسان،ملازم،پیشہ وار طبقے نے آئی ایم ایف کے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔حکومت کو بجلی قیمتوں ،بھاری ٹیکسوں کے فیصلے کو واپس لے