پہلا ٹی 20، زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

ہرارے(صباح نیوز)زمبابوے نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔کلائیو مداندے 29 اور ڈیون مائیرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔روی بیشنوئی نے 4، واشنگٹن سندر نے 2 جبکہ مکیش کمار اور آویش خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن چھوٹا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی اور 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ 2016 کیبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے اور زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلییکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔دوسری جانب بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئن بنا تھا۔بھارت کے آٹھ کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے اور سب سے کامیاب بلے باز کپتان شبمن گل تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ برائن بنٹ، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔