کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونا ایک بار پھر 500 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 24قیراط تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہوا۔