پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع


لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرار داد متن کے مطابق ایوان وزیراعظم کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے، یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ متن میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد ہونا چاہیے۔قرار داد متن کے مطابق دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔