لاہور میں جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز  


لاہور (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

جے یو آئی ضلع لاہور کے ناظم انتخابات مولانا محمد حسین نے تحصیل کینٹ میں مرکزی رہنما مولانا فصیح الدین سیف کی تجدید رکنیت سے آغاز کیا اس موقع پر مولانا فصیح الدین سیف نے جے یو آئی تمام اہلیان وطن کو پیغام دیا کہ جمعیة علما اسلام واحد جماعت ہے جو روز اول سے ملک خداداد میں اسلام کے عادلانہ نظام کو قائم کرنے اور عوام کے حقوق کی حقیقی علمبردار ہے۔ لہٰذا ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ جمعیة کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اپنا فرض ادا کریں۔ اس موقع پر ضلعی معاون ناظم انتخابات حافظ عبدالرحمن، تحصیل کے نگران ناظم انتخابات رانا عبد الرحمن اور ضلعی ترجمان شاہد اسرار صدیقی بھی موجود تھے۔