اسلام آباد(صباح نیوز)عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عیدقربان سے پہلے مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، کالی مرچ کی فی کلوقیمت ایک ہزارچھہ سو سے بڑھ کر دوہزارپانچ سو روپے کلوہو گئی۔چنے کی دال 40 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی،قورمہ اورتکہ مصالحہ800روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،عوام نے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔