عید قریب آ گئی ،لاہور میں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا


لاہور(صباح نیوز)عید قریب آتے ہی لاہور میں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 22 روپے کمی سے فی کلو گوشت 494 روپے کا ہو گیا،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 328 اور پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 246 فی درجن پر مستحکم ہے۔