سری نگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کے تمام سکولوں میں صبح کی اسمبلی میں بھارتی قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔ محکمہ تعلیم کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔