چین کا قمری سال نو،جشن بہار ایوننگ گالا بھرپور توجہ کا مرکزبنا


بیجنگ (صباح نیوز)چین کے نئے قمری سال کے شاندار استقبال کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا 2022 نے دنیا بھر کے ناظرین کے ساتھ مل کر ماحول کو گرما دیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق گالا کے دوران ثقافت اور ٹیکنالوجیز کا شاندار امتزاج نظر آیا۔ گالا کے دوران ایکسٹینڈڈ ریلیٹی اور ورچوئل ریلیٹی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال نے چار چاند لگا دئیے۔

دوران نشریات گالا میں 720 ڈگری کی خمیدہ اسکرین نے ناظرین کے بصری تجربے کو یادگار بنادیا۔ گالا کو شروع سے آخر تک اندرون و بیرون ملک سامعین اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق، 31 جنوری کو رات بارہ بجے تک، 2022 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا ٹی وی کی براہ راست نشریات کے اوسط ناظرین کی شرح 21.93فیصد تک پہنچ گئی۔

نیو میڈیا لائیو آن ڈیمانڈ صارفین کی تعداد 4.932 بلین تک پہنچ گئی، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امریکہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، روس، جاپان، برازیل، آسٹریلیا، بھارت، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور جنوبی افریقہ سمیت 170 سے زائد ممالک اور خطوں کے 600 سے زائد میڈیا اداروں نے گالا کو نشر یا پورٹ کیا۔