نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی حکومت نے سالانہ بجٹ2022-23 میں جموں وکشمیر کے لیے35581 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمنٹ میں بھارتی بجٹ پیش کیا۔
بجٹ2022-23 میں جموں وکشمیر کے لیے35581 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے 33923 کروڑ روپے ریونیو خسارے/وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں
جموں وکشمیر کے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے طور پر 279 کروڑ روپے، ڈل جھیل کی بحالی کے لیے 273 کروڑ روپے اور نگین جھیل کی بحالی کے لیے 130 کروڑ روپے، رکھے گئے ہیں۔476.44 کروڑ روپے گرانٹ 624 میگاواٹ کیرو Kiru پراجیکٹ کے لیے جبکہ کیپیٹل اخراجات کے لیے 500 کروڑ روپے کی امداد رکھی گئی ہے ۔