لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔تمام بڑے شہروں میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔حکمرانوں کی جانب سے وافر بجلی کے دعووں اور اس کی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ ایک طرف لوڈ شیڈنگ نے عوام کو برا حال کر دیا ہے کارخانے بند ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اوور بلنگ نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانج ہزار تین سو انیس میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ شہروں میں 8اور دیہات میں 10گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہاں دوسری جانب کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثرہو رہا ہے ۔لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ گرمی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو روز مرہ معمولات میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہوگئے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو سے شہری پریشان ہیں۔ایک طرف تو بجلی نہیں مل رہی لیکن بجلی کے بل میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، الٹا اضافہ ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک کا دیرینہ مسئلہ ہے جو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ بالخصوص ہر سال موسمِ گرما میں’ جب بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا
ہے’ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔مہنگے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی اور بجلی بلوں میں شامل کیے گئے مختلف ٹیکسوں نے عوام کی مشکلات دو چند کر دی ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی جائے اور قانون پر عمل درآمدی کو یقینی بنایا جائے۔مہنگی بجلی کے سابقہ حکومتوں میں ہونے والے معاہدوں میں مزید توسیع نہ کی جائے، کیونکہ فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے عوام الناس براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔ بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر مزید نئے ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی لائن لاسز، ڈوپلیکیٹ سورس ،اوور لوڈڈٹر انسمیشن ، لینتھی فیڈرز م بجلی چوری کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت میں ساڑھے گیارہ ارب بجلی کے یونٹس ضائع ہو گے ہیں جس سے عوام پر 198ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑاہے۔ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس 25کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں