امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن و دیگر قائدین کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر ارشاد احمد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی ،سیکرٹری جنرل اعجاز الحق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،نائب صدور عامر محمود،طاہر فاروق ،یحییٰ خان ،بابر نظامی،منیر احمد بلوچ،جوائنٹ سیکرٹریز عارف بلوچ،ممتاز احمد ،منزہ سہام ،وقاص طارق ،رافع نیازی،فنانس سیکرٹری حامد حسین،انفارمیشن سیکرٹری ضیا تنولی و سٹینڈنگ کمیٹی کے بلا منتخب ارکین کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے قائدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب باڈی آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدو جہد بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے سی پی این ای کو آزادی اظہار رائے کی جدو جہد میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔