پاکستانی اور کشمیری ہم سب ایک قوم  ہیں،بیرونی قوتیں سازش کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، سردار یاسر الیاس خان


اسلام آباد(صباح نیوز)سی ای او سینٹورس،صدر آئی ڈی اے،سابق صدر چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری ہم سب ایک قوم  ہیں،ہم نے اتحاد کی طاقت سے کیساتھ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے،بیرونی قوتیں سازش کے زریعے ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، جسے ناکام  کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں جموں و کشمیر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے بھی وہی چال چلی جا رہی ہے جو ماضی میں خلافت عثمانیہ کا شیرازہ بکھیرنے کیلئے چلی گئی تھی لیکن ہمیں نظر نہیں آ رہا،ہمیں انتہائی بارک بینی سے اس سازش کا ادراک کر کے اسکا قلع قمع کرنا ہوگا، اس کے لئے ہمیں باہمی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر دنیا کبھی بھی ہمیں اہمیت نہیں دے گی،بھیک مانگنے سے کوئی قوم اوپر نہیں اٹھ سکتی،ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد ہونا ہو گا،یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہم دنیا کیساتھ ایڈ کی بجائے ٹریڈ کریں گے،ہمیں دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے،پاکستانی اور کشمیری دنیامیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،صرف برطانیہ میں اپنے منتخب نمائندے ہی دیکھ لیں،ہم پر اللہ کا فضل ہے،کسی چیز کی کمی نہیں ہے،صرف ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے ہمیں انڈسٹری قائم کرنی ہوگی،مینوفکچرنگ کرنی ہو گی اور ایکسپورٹ کا حجم  بڑھانا ہوگا، اسکے علاوہ ہنر مند افراد کی بڑھی کھیپ تیار کر کے اسے اندرون ملک روزگار دلوانا ہو گا،اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی ایک گیم چینجر پلان ہے جس سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا،سردار یاسر الیاس نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک اور ہماری پہچان ہے،ہمارے آبا و اجداد کی قبریں یہاں پر ہیں،آزاد کشمیر کا معاشی دارومدار پاکستان پر ہے، آزاد کشمیر کی حالیہ پرتشدد تحریک افسوس ناک تھی، تحمل کیساتھ مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر بھی مسائل کا حل نکا لا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا جو افسوس ناک ہے،آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیئں۔تقریب آمد پر شرکا نے سردار یاسر الیاس خان کا پر تپاک استقبال کیا،ننھے بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی