لاہور (صباح نیوز)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں،الخدمت فانڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے اور بلا رنگ و نسل و مذہب خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور غربی عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے۔امیر العظیم نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن خدمت خلق کے سات بڑے شعبوں میں کام کر رہی ہے،ملک اور بیرون ملک کو ئی بھی ناگہانی صورت میں آپ کو الخدمت فانڈیشن پیش پیش نظر آتی ہے۔ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے، اعلی تعلیم یافتہ اور باہنر یوتھ بیرون ملک روانہ ہو چکی ہے جبکہ باقی پڑھے لکھے نوجوان بھی باہر جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن 5 ہزار سے زائد مستحق طلبہ کی تعلیم پر 437 ملین سالانہ خرچ کر رہی ہے۔جاری کردہ شعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی پاکستان