جنوری 2022 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں23 نوجوان شہید


سری نگر:بھارتی فوج نے  جنوری 2022 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں23 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا ہے ۔جنوری 2022 کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج  کے محاصرے اور چھاپوں کی کارروائیاں جاری رہیں ۔

کے پی آئی کے مطابق   اس دوران شہید ہونے والے  نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو نہیں دی گئی ۔ اس دوران30 جنوری کو بھارتی فوج نے پلوامہ میں زاہد احمد وانی، کفیل،وحید احمد ریشی،عنایت احمد میر  اور بڈگام میں بلال احمد خان کو  محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا تھا ۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہوجے کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ جنوری 2022 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں21 حریت پسند نوجوان مارے گئے  جبکہ 2021 میں 189 حریت پسند نوجوان مارے گئے تھے ۔