پنجاب کے تمام چالیس اضلاع میں 100 گرام روٹی کی بالترتیب 12،13،14روپے سرکاری قیمت کا نوٹفیکشن جاری

راولپنڈی (صباح نیوز)پنجاب کے تمام چالیس  اضلاع میں 100 گرام روٹی کی سرکاری  قیمت کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ۔بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان ، کوٹ ادو،لیہ  مظفرگڑھ   ،بھکر اور چینوٹ  میں100 گرام روٹی کی قیمت 12روپے مقررکی گئی ہے ۔فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، ناروال،قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال، خوشاب میانوالی،  ڈیرہ غازی خان راجن پور کے اضلاع میں 13روپے اسی طرح گوجرنوالہ، گجرات،سیالکوٹ وزیرآباد،لاہور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ،خانیوال،لودھراں،ملتان،وہاڑی،اٹک چکوال،جہلم،مری،راولپنڈی،تلہ کنگ،سرگودھا ضلع پاک پتن میں  سوگرام روٹی کا سرکاری نرخ 14روپے مقرر کیا گیا ہے پنجاب حکومت کے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ، ویٹس میئر ز اینڈ پرائس کنٹرول کے دستخط سے نوٹفیکشننمبر1 /2024۔1جاری کیا گیا ہے