کھاریاں (صبا ح نیوز)الفلاح حاجی محمد حسین میموریل سنٹرکا افتتاح آج جمعہ کو ہوگا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن خصوصی مہمان ہونگے ،الفلاح سکالر شپ سکیم جس نے گذشتہ 25سال میں ہزاروں ضرورت مند طلبہ و طالبات کو سکالر شپ فراہم کر کے ملک و قوم اور ان کے خاندانوں کے لئے انہیں جوہر قابل بنایا ہے،اب خدمات کا ایک نیا شاندار موڑ لینا چاہ رہی ہے۔علاقے کے ایک نیک دل خاندان نے اپنے ایک مرحوم بزرگ حاجی محمد حسین کے صدقہ جاریہ کے لئے زمین عطیہ کی ہے۔اہل خیر دوستوں نے وسائل دئیے ہیں اور الفلاح کی ٹیم نے دفاتر کا تعمیری کام مکمل کر کے تین منزلہ عمارت بنادی ہے۔
الفلاح اب سکالر شپس کی فراہمی کے علاوہ ہنر سکھانے، انصاف اور صحت کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آج جمعہ 24مئی شام 05:30بجے الفلاح
کے نئے دفتر کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن خصوصی مہمان ہونگے اور علاقے کے وکلا ،اساتذہ ،مخیر حضرات پروگرام میں شریک ہونگے۔الفلاح ٹیم نے دور رہنے والے اپنے خیر خواہوں ،سابق سکالرز اور محسنین کے لئے پروگرام کو لائیو سٹریمنگ کے ذریعے آپ تک پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔اس پروگرام میں پاکستانی وقت کے مطابق 05:30بجے شام اس لنک پر ہمارے ساتھ شریک ہوجائیے۔الفلاح آفیشل فیس بک پیج:https://www.facebook.com/