یاسمین راشد کی طبیعت اب بہتر ہے،انتظامیہ سروسز ہسپتال

لاہور(صباح نیوز)سروسز ہسپتا ل لاہور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت اب بہتر ہے،سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن لگائی ہوئی ہے ۔ایک بیان میں ہسپتا ل انتظامیہ نے بتایا کہ ڈرپس لگنے کے بعد سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری دور ہوئی، ان کو پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن لگائی ہوئی ہے۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کو قے اور پانی کی کمی کی شکایت پر جیل سے ہسپتال لایا گیا تھا۔