لاہور(صباح نیوز)سیشن عدالت لاہورنے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل پرزیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور ملک محمد آصف نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل ان کی سابقہ اہلیہ عنبرین سردار کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔درخواست گزار کی جانب سے سینئر قانون دان میاں دائود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایس پی کمپلینٹ کینٹ ڈویژن نے انکوائری رپورٹ جمع نہیں کرائی۔عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments