سکھر(صباح نیوز)سکھرمیں گائے کو بچاتے ہوئے 3 افراد کنویں میں گر کرجاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ دبرکی حدود حسن گوٹھ میں پیش آیا، جہاں گائے کو بچاتے ہوئے 22 سالہ عبداللطیف،13 سالہ عبدالجبار اور32 سالہ شہزادو کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کنویں میں میں گری گائے کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گائے نے رسی کو جھٹکا دیا تو تینوں کنویں میں جا گرے، تینوں لاشیں کنویں سے نکال کر تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کردی گئیں ۔