مسافروں کو بڑا ریلیف،ٹرین کے کرایوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (صباح نیوز)ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی۔

علاوہ ازیں تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ۔ بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا ہے، 2مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی جبکہ منگل سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ۔