سری نگر: دریائے جہلم سے 55 سالہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔صبح کو مقامی لوگوں نے سیم پورہ کے نزدیک دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے میں لے لیا ۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ حبیب ا للہ لون ساکن ستسو کلان چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔
ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر ایک حادثے میں ایک سیاح کی موت جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ کے مقام کیفٹریا موڑ کے نزدیک ایک ٹیمپو گرتے پتھروں کی زد میں آ گیا۔ اسی دوران ماتا ویشنو مندر جا رہے 4یاتری شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سیاحوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر ایک سیاح کی موت ہو گئی۔