لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کہ سرکاری افسران، سرکاری عوامی نمائندوں ، حکومتی وزرا اور مشیروں کو دی جانے والی اربوں روپے کی مراعات واپس لی جائے ۔غریب ملک کا خزانہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔کفایت شعاری اختیار کرنی ہوگی ۔شہباز حکومت کے سارے کام دکھاوئے کی حد تک محدود ہیں۔الیکشن سے قبل لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے گے تھے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہپی ڈی ایم ٹو کی حکومت آئی ایم ایف کے پیکیج کے حصول کیلئے اس کے پاوں پڑ چکی ہے ۔حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات کو پورا کرنے لئے پوری قوم کی آزادی، خودمختاری اور وقار کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ جب تک کرپٹ عناصر سے نجات حاصل نہیں کر لی جاتی اس وقت تک ملک کے اندر خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی نہیں آسکتی ۔ان ظالموں نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال ہر شخص حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکا ہے ۔ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے سے سالانہ شرح 26 فیصد تک پہنچ گئی ہے،ملک میں مہنگائی کا سیلاب سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، حکومت قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوگئی، حکومت کی نااہلی اور متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی و کرپشن سے اشیا خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر وہوچکی ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک میں ہر طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے، ناجائز منافغ خوروں نے ناقص اشیا کی قیمتیں بھی اول درجے سے زائد کر رکھی ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال ہیں جب تک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا اس وقت تک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ سچ ثابت نہیں ہو سکتا۔ سرکاری میں کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ ، مسلم لیگ پنجاب اور پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے جواب دہ ہیں