کراچی(صباح نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2900روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 2لاکھ 44ہزار روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت 2487روپے کے اضافے سے 2لاکھ 9ہزار 191روپے ہو گئی ۔