کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موبائل نیٹ ورک اورانٹرنیٹ سروس میں تعطل پر پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 28 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے موبائل سروس میں تعطل سے متعلق شکایت کے ازالے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور تمام موبائل کمپنیز کو 28 مئی کے نوٹس جاری کردیئے ۔