حافظ آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

حافظ آباد(صباح نیوز)حافظ آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2ہشت گرد 2 گاڑیوں میںبھاری مقدار میں جدید چھپائے اسلحہ سمیت گرفتار ،تفصیلات کے مطابق بسلسلہ چیکنگ مین گیٹ ضلع کچہری تھانہ صدر حافظ آباد کی پولیس نیبڑی کاروائی کر تے ہو ئے مشکوک گاڑیوں کو تلاشی کی غرض سے روکا تو گاڑیوں میں سوار مشکو ک افراد کے قبضہ سے ناجائز ہ اسلحہ اور بڑی تعداد میں زندہ روند برآمدکر لیے۔مزید ان افراد کو فوراموقع پر ہی گرفتارکرتے ہو ئیکاروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

ملزم دانیال سے01 عددرائفل222بور اور100 سیزائدروند،ملزم حمیداللّٰہ سے 01 کلاشنکوف اور 100 سے زائد روند برآمدکر تے ہوئے مز ید انویسٹی گیشن   کے لییملزمان کو تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان نے ناجائز اسلحہ رکھتے ہوئے قانوناً جرم کیاہے جو کسی بھی غیر یقینی صور ت حال کا باعث بن سکتے تھے۔ان ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او حا فظ آباد فیصل گلزاد کا کہنا تھا کہ ضلع ہذا میں کسی بھی شخص کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔