بدین،کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،3 افراد جاں بحق،3زخمی


بدین(صباح نیوز) بدین میں کار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی بدین شاہراہ پر فتح آباد بس سٹاپ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑی گنے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق  ہو گئے اور 3  زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کار میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق تھر پارکر کے شہر مٹھی سے بتایا جاتا ہے جو کہ تھر پارکر سے کراچی جا رہے تھے۔