بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر میں تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے


سرینگر:بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر میں تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔

 بھارتی فورسز نے ضلع گاندر بل کے علاقے سوہامہ میں تلاشی مہم کے دوران فیصل منظور،اظہر یعقوب،اور ناصر احمد ڈار کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

پولیس ترجمان نے تینوں عسکریت پسندوں کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکنہ بری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنی ساکنہ زی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکنہ بیگم کولگام کے طور پر کی ہے۔  پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے