فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد میں فیکٹری ملازم نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے آمادہ نہ ہونے پر طیش میں آکر لڑکیوں پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق منصورہ آباد میں فیکٹری ملازم نے دو لڑکیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔لڑکیوں کو گولی مارنے کا واقعہ نور فاطمہ چوک میں پیش آیا۔تینوں کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شیراز نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے رضا مند نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔
Load/Hide Comments