سرینگر جموں ہائی وے ضلع رام بن میں تودے گرنے سے بند


سرینگر:مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والاواحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے ضلع رام بن میں تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔

ٹریفک پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 270کلومیٹر طویل ہائی وے رام بن میں چندر کوٹ کے قریب ڈگی پل میں تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

ادھر رام بن میں بانیہال کے علاقے تل باغ کے قریب ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔